۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تسلیت آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ نے پاکستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسن نجفی کی وفات پر علماءِ پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے پاکستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسن نجفی کی وفات پر علماءِ پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ملکِ پاکستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر پاکستان کے علمائے کرام اور مذہبی مفکرین، حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے طلباء و شاگردوں اور ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم کا شمار پاکستان کے ان عظیم علماء میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی 60 سال سے زائد بابرکت زندگی طلباء کی تعلیم و تربیت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں گزار دی۔

مرحوم بزرگوار کی عاجزی، اخلاص، تقویٰ اور تجملّاتِ دنیا سے دوری اس بزرگ عالم کی اخلاقی اور امتیازی خصوصیات میں سے تھیں اور بلاشبہ وہ پاکستان میں انقلابِ اسلامی، حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور مقام معظم رہبری دام ظلّہ العالی کے محبین اور حامیوں میں سے ایک تھے۔

ہم خداوندِ متعال سے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات اور پسماندگان اور ان کے سوگوار خاندان کے لیے صبر ِ جمیل اور اجرِ جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ / 19 دسمبر 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .